Saturday, August 22, 2009

Thursday, August 13, 2009

Future Predictions by Hazrat Nimatullah Shah Wali 2 نعمت اللہ شاہ ولی (Urdu)

نعمت اللہ شاہ ولی کے اشعار کی تحقیق کے لیے مختلف کتابوں اور دیگر ذرائع سے معلومات اکٹھی کی گئیں۔ براس ٹیکس کی اس سیریز میں جناب زید حامد نے نعمت اللہ شاہ ولی رحمتہ اللہ علیہ کی پیشن گوئیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ماضی، حال اور مستقبل میں رونما ہونے والے واقعات پر انتہائی موثر اور جامع اندازمیں روشنی ڈالی ہے۔ علاوہ ازیں مجوزہ سیریز میں مختلف دانشوروں اور روحانی شخصیات کی پیشن گوئیوں کے تذکرے کے ساتھ ساتھ غزوہ ہنھ سے متعلق نبی آخرالزماں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث مبارکہ کے حوالے بھی دیئے گئے ہیں۔

Download

Future Predictions by Hazrat Nimatullah Shah Wali نعمت اللہ شاہ ولی(Urdu)

اولیاء کرام میں آج سے تقریبا آٹھو سو پچاس 850 سال قبل ایک مشہور و معروف صوفی باکمال حضرت نمعت اللہ شاہ ولی رحمتہ اللہ علیہ گزرے ہیں۔ جن کے ہزاروں اشعار پرمشتمل دیوان کے علاوہ ایک قصیدہ بہت مشہور ہے جس میں اس برگزیدہ ولی اللہ نے آنے والے حوادث کی پیشن گوئی فارسی اشعار کی صورت میں کی ہے، جو آج تک حرف بہ حرف صحیح ثابت ہوتی چلی آ رہی ہے۔ قصیدے کے اشعار مختلف حوالوں سے دو ہزار کے قریب بتائے جاتے ہیں لیکن ہمیں کافی کوشش کے باوجود کم و بیش تین سو اشعار سے زیادہ دستیاب نہ ہو سکے۔ لہذا پیشن گوئی کا یہ انمول قصیدہ ہم سے مزید تحقیق اور جستجو کا تقاضا کرتا ہے۔

Download